یوکرین ۔ روس جنگ کے خاتمے کے لیے کوششوں میں تیزی لانی چاہیے، ترک سفیر

اونال نے کل یوکرین میں مقبوضہ علاقوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کیا

2107935
یوکرین ۔ روس جنگ کے خاتمے کے لیے کوششوں میں تیزی لانی چاہیے، ترک سفیر

اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل مندوب سیدات اونال  نے روس۔یوکرین جنگ کے حوالے سے کہا کہ "حقیقت پسندانہ، پائیدار اور سب سے بڑھ کر قابل عمل امن کے لیے مزید تاخیر کیے بغیر کوششیں  صرف  کی جانی چاہییں۔"

اونال نے کل یوکرین میں مقبوضہ علاقوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کیا۔

اونال نے کہا کہ یوکرین میں جنگ کے اثرات میدان جنگ سے آگے بڑھ رہے ہیں اور جانی اور  مالی نقصانات  روز بروز بڑھتے جا  رہے ہیں اور یہ جنگ بین الاقوامی امن و سلامتی کے میدان میں بھی عالمی اثرات مرتب کررہی  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "ترکیہ نے پہلے روز سے ہی  ایک پر استحکام موقف کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس جنگ  کی مخالفت کی  تھی اور یوکرینی سرزمین کے الحاق کو مسترد کر دیا تھا۔ "

سفیر اونال نے یاد دلایا کہ ترکیہ  نے کریمیا کے غیر قانونی الحاق کے بعد سے یوکرین کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سیاسی اتحاد کی حمایت کی ہے۔

بحیرہ اسود اناج اقدام  سے متعلق  سفارت کاری کے نتائج برآمد ہو نے کا ذکر کرنے والے اونال نے کہا، "مذکورہ اقدام کی بنیاد پر، ہم اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ بحیرہ اسود میں محفوظ تجارتی آمدورفت  کو یقینی بنانے کے لیے ایک نیا سیکیورٹی فریم ورک کیسے بنایا جا سکتا ہے۔"

اونال نے نشاندہی کی کہ بحیرہ اسود میں استحکام مزید تناؤ اور خوراک کی عالمی منڈی کے زوال کو روکنے کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔



متعللقہ خبریں