اتحادی ممالک کی جانب سے کھلی یا پوشیدہ پابندیوں کے باوجود دفاعی صنعت بلندیوں پر پے: صدر ایردوان

صدر ایردوان  نے ان خیالات کا اظہار مشرقی بحیرہ روم میں نیول فورسز کی کمان کے زیر اہتمام   کو دینز کردو-II/2024 مشقوں کے موقع پر  وزیر قومی دفاع یشرا گیولر  سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کی

2138426
اتحادی ممالک کی جانب سے کھلی یا پوشیدہ پابندیوں کے باوجود دفاعی صنعت  بلندیوں پر پے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم اپنے اتحادیوں کی طرف سے بعض اوقات پوشیدہ اور کھلی پابندیوں کے باوجود اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں۔

صدر ایردوان  نے ان خیالات کا اظہار مشرقی بحیرہ روم میں نیول فورسز کی کمان کے زیر اہتمام   کو دینز کردو-II/2024 مشقوں کے موقع پر  وزیر قومی دفاع یشرا گیولر  سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ باسفورس میں جمہوریہ کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر 100 بحری جہازوں کی پریڈ نے ایک بار پھر بحری افواج کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہم سب نے مل کر دیکھا کہ دنیا کے پہلے ڈرونز  بحری بیڑے TCG Anadolu نے ہماری بحریہ کو کس قسم کا موقع فراہم کیا ہے۔ TCG Anadolu کے علاوہ، ہمارا کام ہماری فوج کے لیے ایک بڑے طیارہ بردار بحری جہاز کو لانے کے لیے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ KAAN، ہمارے پانچویں نسل کے طیارے جو ہماری فضائیہ کو دنیا کی بہترین فضائیہ   بنانے میں مصروف ہے  نے حال ہی میں اپنی دوسری پرواز کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔ Bayraktar TB3، Kızılelma اور ANKA 3 کے مختلف ٹیسٹ جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کی طرف سے بعض اوقات خفیہ اور کھلی پابندیوں کے باوجود اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں۔ہم ڈرونز سے لے کر فضائی دفاع تک، بکتر بند زمینی گاڑیوں سے لے کر الیکٹرانک جنگی نظام تک تقریباً ہر محاذ پر ایک پرعزم جدوجہد جاری  رکھے ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں