جنوبی قبرص کی سمندری حدود منصوبہ بندی کے حوالے سے ترک دفتر خارجہ کے بیانات

یہ قبرصی یونانی انتظامیہ کی، یورپی یونین کی سمندری حدود منصوبہ بندی پر مبنی  ہدایات  کا استحصال کرنے کی  "فضول کوششوں کی آخری کڑی"  ہے

2079975
جنوبی قبرص کی  سمندری حدود منصوبہ بندی کے حوالے سے ترک دفتر خارجہ کے بیانات

ترک دفتر خارجہ کے ترجمان اونجو کیچے لی نے 20 دسمبر 2023 کوقبرصی  یونانی انتظامیہ کی جنوبی قبرص کی کابینہ کی طرف سے منظور کردہ "سمندری حدود منصوبہ بندی " سے متعلق پوچھے گئے ایک  سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ" قبرصی یونانی قبرصی انتظامیہ کے سمندری دائرہ اختیار کے علاقوں کے بارے میں یکطرفہ اقدامات کو قبول نہ کرنے کا ہم شروع سے ہی اظہار کرتے چلے آئے ہیں اور اس میدان میں ہمارے ملک کا موقف اسی فریم ورک کے اندر جاری ہے۔"

وزارت کے تحریری بیان کے مطابق،  کیچے لی کا کہنا ہے کہ "سمندری حدود منصوبہ بندی " میں بیان کردہ علاقے، یورپی یونین  کی ہدایات  اور تمام رکن ممالک کی جانب سے تیار کیے جانے والے ،  ترکیہ  اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے حقوق کی خلاف ورزی   ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بحیرہ روم میں ترکیہ کے براعظمی شیلف کی حدود   2004 سے شروع ہو کر  اور آخری بار  2020 میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں  وضع کی گئی ہیں۔

کیچے لی بتایا کہ  یہ قبرصی یونانی انتظامیہ کی، یورپی یونین کی سمندری حدود منصوبہ بندی پر مبنی  ہدایات  کا استحصال کرنے کی  "فضول کوششوں کی آخری کڑی"  ہے۔

بیان میں مزید کہا  گیا ہے کہ:"جزیرہ قبرص کے مغرب میں ترکیہ کے پاس جائز حقوق اور اختیارات ہیں اور جزیرے کے ارد گرد کے علاقوں میں قبرصی  ترکوں کے جائز حقوق ہیں۔ جنوبی قبرص کے حرصی ،غیر حقیقی اور ناجائز اقدامات ،مسئلہ  قبرص کے کسی جامع، منصفانہ اور پائیدار حل کی کوششوں کو زد پہنچا رہی ہیں۔"

یورپی یونین سمیت تیسرے فریق سے ترکیہ کی توقعات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ مسئلہ قبرص کے حل کے عمل پر سمندری دائرہ اختیار اور متعلقہ مسائل کے منفی اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ "ہم توقع کرتے ہیں کہ   مسئلہ  قبرص  کے حل  کے محض جزیرے کے حقائق کی بنیاد پر ہی ممکن ہوسکنے کو قبول کرتے ہوئے   قبرصی  یونانی قبرصی کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے  ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی ترغیب دی جائے گی ۔ "



متعللقہ خبریں