مقبوضہ کشمیر کے بچوں کو فی الفور تحفظ فراہم کیا جائے، مندوب منیر اکرم
منیر اکرم نے بھارتی فوج کی جانب سے قصدی طور پر بچوں کو پیلٹ گنوں سے ہدف بنانے پر توجہ مبذول کرائی
اقوام ِ متحدہ میں پاکستان کے دائمی مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے جھڑپوں ہونے والے علاقوں اور بالخصوص مقبوضہ کشمیر کے بچوں کے تحفظ کے لیے فی الفور اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔
مقامی پریس میں شائع خبروں کے مطابق تحریری اپیل میں منیر اکرم نے بھارتی فوج کی جانب سے قصدی طور پر بچوں کو پیلٹ گنوں سے ہدف بنانے پر توجہ مبذول کرائی ہے۔
جناب اکرم نے جھوٹ موٹ کی جھڑپوں اور چھاپے مارنے کی کاروائیوں کے دوران بچوں اور خواتین سمیت 300 معصوم کشمیریوں کے اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے تمام تر جھڑپوں کے علاقوں اور مقبوضہ کشمیر کے بچوں کے تحفظ کے لیے فی الفور اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں پر پیلٹ گن کا استعمال کرنا فوری طور پر بند کرے۔ معصوم جانوں کیساتھ دوبارہ سے ایسا مؤقف اختیار کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔
جس پر پاکستانی دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے گوٹرش کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوں کو دستاویزی شکل دینے کی کوششوں کو سراہا تھا۔
متعللقہ خبریں
پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 98 افراد جان بحق
بارشیں 22 اپریل تک جاری رہیں گی اور بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اچانک سیلاب آنے کا خطرہ موجود ہے