پاکستان: جاپانی شہریوں پر مشتمل منی بس پر خودکش بم حملہ

کراچی میں 5 جاپانی شہریوں پر مشتمل منی بس پر خودکش بم حملہ

2129842
پاکستان: جاپانی شہریوں پر مشتمل منی بس پر خودکش بم حملہ

پاکستان کے شہر کراچی میں 5 جاپانی شہریوں پر مشتمل منی بس پر خودکش حملہ کیا گیا ہے۔

پاکستان پولیس نے قاتلانہ حملے سے متعلق جاری کردہ   بیان میں کہا ہے کہ "حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 50 منٹ پر کیا گیا  ہے۔  حملے کا ہدف 5 جاپانی شہریوں پر مشتمل ایک منی بس تھی۔  خود کش حملہ آور 2 دہشت گردوں میں سے ایک نے اپنے جسم سے بندھا بم اڑا دیا اور دوسرے نے اطراف میں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔  پولیس نے فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کو غیر فعال کر دیا ہے"۔

بیان کے مطابق "جاپانی شہریوں کو حملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا اور منی بس کو محفوظ مقام کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔ منی بس کے محافظ گارڈ کی گاڑی میں سوار 3 سکیورٹی فورس اہلکار حملے کا جواب دیتے ہوئے زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تسلی بخش اور ایک کی حالت نازک ہے"۔

بیان کے مطابق جائے وقوعہ سے دہشت گردوں کی گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ گاڑی سے 6 دستی بم، 3 چارجر، ایک لائٹ مشین گن  اور ایک بیگ برآمد ہوا ہے۔ دھماکے کی وجہ سے علاقے میں موجود بعض گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں