پاکستان: موسلا دھار بارشیں اور سیلابی ریلے، 17 افراد ہلاک، 23 زخمی

صوبہ خیبر پختون خوا میں 3 دن سے جاری موسلا دھار بارشوں کی  وجہ سے 17 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے

2133822
پاکستان: موسلا دھار بارشیں اور سیلابی ریلے، 17 افراد ہلاک، 23 زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں 3 دن سے جاری موسلا دھار بارشوں کی  وجہ سے 17 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق علاقائی آفت انتظامیہ نے 3 روزہ موسلا دھار بارشوں میں 5 بچوں سمیت 17 افراد کے ہلاک ا ور 23 کے زخمی ہو نے کا اعلان کیا ہے۔ طوفانی بارشوں  کی وجہ سے 148 مویشی تلف اور 116 مکانات  منہدم ہو گئے ہیں۔ بارش کے سیلابی ریلوں نے بعض شاہراہوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

ہنگامی حالات ٹیموں کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ٹیمیں، بارشوں سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے، فیلڈ میں ہیں اور سڑکوں کی تعمیر و مرّمت شروع کر دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ کو بارشوں سے متاثرہ شہریوں کی فوری مالی امداد کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں