وزیر خارجہ شامہ محمود قریشی کا کورونا کی عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں مشترکہ تعاون پر زور

چھ ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ویڈیو کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری معیشتوں کی بحالی کیلئے علاقائی روابط اور کثیرجہتی تعاون کی ضرورت ہے اور پاکستان ان شعبوں میں چین اور جنوبی ایشیائی ملکوں کے تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے

1629553
وزیر خارجہ شامہ محمود قریشی  کا کورونا کی عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں مشترکہ تعاون پر زور

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس کی وبا سے مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ غربت کے خاتمے اور آفات سے نمٹنے کی کوششوں کو وسعت دینے کے لئے مشترکہ تعاون پر زور دیا ہے۔

چھ ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ویڈیو کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری معیشتوں کی بحالی کیلئے علاقائی روابط اور کثیرجہتی تعاون کی ضرورت ہے اور پاکستان ان شعبوں میں چین اور جنوبی ایشیائی ملکوں کے تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین جنوبی ایشیا ایمرجنسی سپلائیز ریزرو سے تمام شراکت دار ملکوں کو مستقبل میں صحت کی ہنگامی صورتحال اور قدرتی افات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ چین جنوبی ایشیا Poverty Alleviation Cooperative ڈویلپمنٹ سینٹر سے غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین کی شاندار کامیابیوں سے سیکھنے کا موقع ملے گا اور ادارہ جاتی اور عوامی روابط قائم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ملکوں کو اس وبا کے خاتمے اور اپنے عوام کو غربت سے نکالنے کے لئے اضافی علاقائی تعاون درکار ہے۔انہوں نے پاکستان کے اقتصادی نصب العین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جغرافیائی سیاست سے جغرافیائی معیشت کی طرف بڑھ رہے ہیں اورعلاقائی تعاون اور یکجہتی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔وزیرخارجہ نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ پاکستان مشترکہ ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے چھ ہمسایہ ملکوں کے اس پلیٹ فارم کے ذریعے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتاہے۔اس کانفرنس میں چین، افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔



متعللقہ خبریں