پاکستان میں کورونا نے مزید 83 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 5234 نئے مریض

ملک میں کورونا وباء سے مرنے والوں کی تعداد چودہ ہزار چھ سو پندرہ ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز پینسٹھ ہزار تین سو سینتالیس ہیں

1613457
پاکستان میں کورونا نے مزید 83 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 5234 نئے مریض

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید تراسی افراد جاں بحق اور پانچ ہزار دو سو چونتیس افراد میں بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

ملک میں کورونا وباء سے مرنے والوں کی تعداد چودہ ہزار چھ سو پندرہ ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز پینسٹھ ہزار تین سو سینتالیس ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دس اعشاریہ ترالیس فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے 83 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 613 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار 165 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 234 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 25 ہزار 953، سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 917، خیبر پختونخوا میں 89 ہزار 255، بلوچستان میں 19 ہزار 610، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 45، اسلام آباد میں 59 ہزار 401 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 984 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 2 لاکھ 97 ہزار 544 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 170 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 7 ہزار 205 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 384 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔



متعللقہ خبریں