پاکستان کی معیشت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہتر ہورہی ہے: شبلی فراز

اسلام آباد میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ باقی مدت کے دوران عوامی فلاح وبہبود اورترقیاتی منصوبے مکمل کرناحکومت کی ترجیح ہے

1605794
پاکستان کی معیشت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہتر ہورہی ہے: شبلی فراز

اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ ملکی معیشت خطے کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہتر ہوناشروع ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ باقی مدت کے دوران عوامی فلاح وبہبود اورترقیاتی منصوبے مکمل کرناحکومت کی ترجیح ہے۔
سینیٹرشبلی فرازنے کہاکہ حزب اختلاف کے اتحاد کی قیادت دراصل سیاسی نابالغ اوربچے کررہے ہیں اور وہ اپنے ذاتی مفادات کے لئے لڑرہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کا اتحادبری طرح ناکام ہوگیاہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت مہنگائی پرقابوپانے کے لئے بھرپوراقدامات کررہی ہے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اعانت کووسعت دینے کی بھی کوششیں کررہی ہے۔



متعللقہ خبریں