وزیراعظم نے پاکستان کے پہلے فوری ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام ''راست'' کا اجراء کر دیا

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ راست اقدام سے معیشت کو باضابطہ طورپر فروغ دینے ، خواتین کی مالی شمولیت اور ملک سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی

1561882
وزیراعظم نے پاکستان کے پہلے فوری ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام ''راست'' کا اجراء کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے پیر کے روز اسلام آباد میں ملک کے پہلے فوری ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام راست کا افتتاح کیا ہے جو ملک کو نقد رقوم سے ڈیجیٹل معیشت کی طرف لے جائے گا ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ راست اقدام سے معیشت کو باضابطہ طورپر فروغ دینے ، خواتین کی مالی شمولیت اور ملک سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم نے کہاکہ کیش معیشت پاکستان کی 22 کروڑ کی آبادی کی استعداد کار کو بروئے کار لانے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کیش معیشت ٹیکس وصولی کو بری طرح متاثر کرتی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ 22 کروڑ لوگوں میں سے صرف 20 کروڑ ٹیکس دہندگان ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل پاکستان کیش معیشت سے اس حد تک آگے بڑھنے کا ایک ذریعہ ہے جہاں ہم اپنی بائیس کروڑ آبادی کی صلاحیتوں سے زیادہ استفادہ کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم نے راست اقدام پر کام کرنے پر اسٹیٹ بنک آف پاکستان کو مبار ک باد دی اور بنک کی طرف سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو باضابطہ طریقوں سے ترسیلات زر بھیجنے کیلئے آمادہ کرنے کی کوششوں کوسراہا ۔
انہوں نے کہاکہ ان کوششوں کی بدولت غیرملکی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے حسابات جاریہ کا خسارہ سرپلس ہوگیا ہے جس سے روپے پر دبائو کم ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں