پاکستان: ملک میں بجلی کی ترسیل بحال ہونا شروع ہو گئی

لاہور، کراچی، پشاور اور گجرانوالہ  جیسے شہروں  کے ایک بڑے حصے میں بجلی کی ترسیل بحال ہو گئی ہے: وزیر توانائی عمر ایوب خان

1560673
پاکستان: ملک میں بجلی کی ترسیل بحال ہونا شروع ہو گئی

پاکستان میں کل ملک گیر لوڈ شیڈنگ کے بعد جاری بھاری کوششوں کے نتیجے میں ملک کے متعدد شہروں میں بجلی کی ترسیل بحال ہو گئی ہے۔

وزیر توانائی عمر ایوب خان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لاہور، کراچی، پشاور اور گجرانوالہ  جیسے شہروں  کے ایک بڑے حصے میں بجلی کی ترسیل بحال ہو گئی ہے اور ملک گیر لوڈ شیڈنگ  کے مکمل خاتمے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد کے لئے الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بھی شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی شروع کر دی ہے۔

توقع ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی آج بجلی بحال ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ کل نصف شب کے قریب ملک کے ایک بڑے حصے میں بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی اور کثیر تعداد میں شہر اندھیرے میں ڈوب گئے تھے۔

حکومتی اراکین کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق قومی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی لائنوں میں خرابی کی وجہ سے بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی تھی۔

وزیر توانائی عمر ایوب خان نے بھی ٹویٹر بیان میں کہا تھا کہ پاور سپلائی  سسٹم  کا کرنٹ لیول 50 سے صفر ہو گیا جس کی وجہ سے بجلی کی ترسیل کٹ گئی تھی۔

دوسری طرف ٹویٹر سے  بلیک آوٹ ہیش ٹیگ، ایک لاکھ سے زائد ٹویٹ کے ساتھ،  ٹرینڈ ٹاپک بن گیا تھا۔



متعللقہ خبریں