پاکستان میں 8 سال کے بعد بین الاقوامی فٹ بال میچ کا انعقاد

قومی ٹیم آج دارالحکومت اسلام آباد کے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں 2026 کے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دائرہ کار میں کمبوڈیا کی میزبانی کرے گی

2051886
پاکستان میں 8 سال کے بعد  بین الاقوامی فٹ بال میچ کا انعقاد

پاکستان میں 8 سال بعد پہلی بار انٹرنیشنل فٹ بال میچ کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم آج دارالحکومت اسلام آباد کے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں 2026 کے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دائرہ کار میں کمبوڈیا کی میزبانی کرے گی، جس کے ساتھ پہلا میچ  0-0 سے  برابر رہا  تھا۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے عہدیدار محمد یشال نے کہا کہ ہم 8 سال بعد ایک نئی شروعات کر رہے ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ سیکیورٹی خدشات اور پی ایف ایف کے اندر اختلافات کی وجہ سے ملک میں بین الاقوامی فٹ بال میچ نہ کھیلے جانے کا ذکر کرنے والے  یشال نے یاد دہانی کرائی  کہ 2018 کے ورلڈ کپ کوالیفائنگ مرحلے کے دائرہ کار میں پاکستان اور یمن کا میچ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بحرین میں منعقد ہوا تھا۔

پاکستان نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 2015 میں افغانستان کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلا تھا۔

فیفا نے 7 اپریل 2021 کو سید اشفاق حسین شاہ کی سربراہی میں سابق انتظامیہ کے پاکستان فٹ بال فیڈریشن ہیڈ کوارٹر پر قبضے کی وجہ سے پی ایف ایف کی رکنیت معطل کردی تھی۔

فیفا نے جون 2022 میں پی ایف ایف پر سے تمام پابندیاں ہٹاتے ہوئے  اس کی  رکنیت  بحال کر دی تھی۔

 



متعللقہ خبریں