ترک قومی فٹ بال ٹیم نے یورپین چمپین شپ 2024 کے لیے کوالیفائی کر لیا

ترکیہ نے ہوم گراؤنڈ میں لاٹویا کو  صفر کے مقابلے میں 4 گولوں سے شکست دیتے ہوئے   چمپین شپ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا

2051326
ترک قومی فٹ بال ٹیم نے یورپین چمپین شپ 2024 کے لیے کوالیفائی کر لیا

ترک قومی ٹیم  نے  لاٹویا کو 4۔ صفر سے شکست  دے دی۔

یورپی چمپین شپ کے کوالیفائنگ مرحلے کے ساتویں میچ میں  ترکیہ نے ہوم گراؤنڈ میں لاٹویا کو  صفر کے مقابلے میں 4 گولوں سے شکست دیتے ہوئے   چمپین شپ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم  گول کر نہ سکی۔

دوسرے ہاف کے آغاز سے ہی ترک ٹیم نے حلیف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے  58 ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔  دوسرا گول جنک توسون  نے 83 ویں منٹ میں کرتے ہوئے  ترک ٹیم کی جیت کی امیدیں روشن کر دیں ۔

87 ویں منٹ میں  کرم  آک ترک اولو نے تیسرا گول کیا جبکہ آخری گول  جنک توسون  نے کیا۔

اس نتیجے کے ساتھ ترکیہ 16 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں  سر فہرست ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے  جرمنی میں 2024 میں منعقد  ہونے والی یورپی فٹ بال چمپین شپ  کے لیے کوالیفائی کرنے والی قومی ٹیم  کو مبارکباد  دی۔

 

 



متعللقہ خبریں