یو ای اے ایف کانفرس لیگ میں دو ترک ٹیمیں گروپ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب

یورپی  فٹ بال کلبوں کی سطح کی تین نمبر کی آرگنائزیشن  میں پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ کل پایہ تکمیل کو پہنچے

2031871
یو ای اے ایف کانفرس لیگ میں دو ترک ٹیمیں گروپ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب

یو ای ایف اے یورپین کانفرس لیگ  میں گروپوں میں کھیلنے   کا حق  حاصل کرنے والی 22 ٹیموں کا تعین ہو گیا ہے۔

یورپی  فٹ بال کلبوں کی سطح کی تین نمبر کی آرگنائزیشن  میں پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ کل پایہ تکمیل کو پہنچے۔

فنیر باہچے نے نیدرلینڈز کی ٹوئنٹے ٹیم کو اس کے ہوم  گراؤند میں ایک۔ صفر سے شکست دے کر  گروپوں کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اس نے پہلے میچ میں  اس ٹیم کو  5-1 سے شکست دی تھی۔

بیشکتاش نے پہلے میچ  میں ڈائنامو کیف کو  3۔2 سے  شکست دینے  کے بعد پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ  میں  ایک۔صفر سے کامیابی  حاصل کرتے ہوئے اپنے نام  گروپوں میں درج کرا لیا ہے۔

تیسری ترک ٹیم ادانہ سپور  بیلجیئن ٹیم  جنک  کے ساتھ    اپنے ہوم گراؤنڈ میں میچ میں  پلنٹیوں کے ساتھ   4۔5 کے اسکور سے شکست کھاتے ہوئے ٹورنا منٹ سے باہر ہو گئی۔

 



متعللقہ خبریں