نیمار جونیئر کا سعودی کلب الہلال سے دو سال کا معاہدہ

برازیل کے نیمار جونیئر فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے سعودی عرب کے کلب الہلال چلے گئے ہیں جہاں اُنہیں دو سالہ معاہدے کے تحت   تین سو ملین یوروز ملیں گے

2025324
نیمار جونیئر کا سعودی کلب الہلال سے دو سال کا معاہدہ

 برازیل کے نیمار جونیئر فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے سعودی عرب کے کلب الہلال چلے گئے ہیں جہاں اُنہیں دو سالہ معاہدے کے تحت   تین سو ملین یوروز ملیں گے۔

31 سالہ کھلاڑی کا الہلال کلب میں ٹرانسفر میڈیکل اور ضروری دستاویزات کے مکمل ہونے سے مشروط ہے، نیمار جونیئر کو پی ایس جی کلب نے بارسلونا سے ورلڈ ریکارڈ فیس یعنی 200 ملین پاؤنڈ میں خریدا تھا۔

رپورٹ کے مطابق نیمار جونیئر کو سعودی کلب سے سالانہ ایک سو پچاس ملین یوروز ملیں گے جو اُن کو پرانے کلب پی ایس جی سے ملنے والی رقم سے 6 گنا زیادہ ہے۔

نیمار نے 6 برس میں پی ایس جی کیلئے 173 میچز کھیلے، کلب کو 13 ٹرافیاں جتوانے میں بھی کردار اد اکیا۔



متعللقہ خبریں