عالمی چیمپئن 'میتے گازوز' کا استنبول میں پُرتپاک استقبال

برلن میں منعقدہ عالمی تیر اندازی چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ حاصل کرنے کے بعد میتے گازوز وطن واپس لوٹ آئے ہیں

2021693
عالمی چیمپئن 'میتے گازوز' کا استنبول میں پُرتپاک استقبال

تیر اندازی کے عالمی چیمپئن 'میتے گازوز'  کا استنبول میں پُر تپاک استقبال کیا گیا ہے۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقدہ عالمی تیر اندازی چیمپئن شپ کے مردوں کے کلاسیک تیز اندازی مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کرنے کے بعد میتے گازوز وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔

میتے گازوز عالمی چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے ترک تیر انداز ہیں۔ استنبول ایئر پورٹ  پہنچنے پر 'جنرل ڈائریکٹریٹ آف سٹیٹ ایئر پورٹ اتھارٹی ' DHMI اور 'استنبول ایئر پورٹ اتھارٹی' IGA کے حکام نے پھولوں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

ایئر پورٹ انتظامی اتھارٹی کے اہلکاروں نے اولمپکس اور عالمی چیمپئن کے لئے "مبارکباد ہو۔۔۔ہمیں تم پر فخر ہے" کی تحریر والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں میتے گازوز نے کہا ہے کہ " میں بہت خوش ہوں۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ 2 روز قبل ہم بحیثیت ٹیم بھی عالمی  نمبر 2  قرار پائے ہیں۔2024 میں ہم ٹیم کی شکل میں پیرس جائیں گے۔ حالیہ ہفتہ نہایت خوبصورت گزرا ہے۔ ہر چیز ہماری خواہش کے مطابق جا رہی ہے۔ ہمارا اگلا ہدف پیرس میں بحیثیت ٹیم بھی اور فردی سطح پر بھی چیمپئن بننا ہے"۔



متعللقہ خبریں