واشنگتں اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے مردوں اور خواتین کے چمپین کا تعین ہو گیا

مردوں میں ڈین ایونز اور خواتین میں کوکو گاف  نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے

2021222
واشنگتں  اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے مردوں اور خواتین کے چمپین کا تعین ہو گیا

مبادلہ سٹی ڈی سی کے نام سے مشہور واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

مردوں میں ڈین ایونز اور خواتین میں کوکو گاف  نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

مردوں کے مقابلوں میں انگلینڈ کے ڈین ایونز اور نیدرلینڈز کے ٹیلون گریکسپور  کورٹ میں اترے

ایونز پہلا سیٹ7۔5 سے  جیتنے میں کامیاب رہے، جو کافی کانٹے کا تھا۔

دوسرے سیٹ میں اپنا پلہ بھاری رکھنے والے  ایونز نے 4 بار حریف کی سرو س بریک کی اور یہ سیٹ بھی 6۔3 سے اپنے نام کرتے ہوئے  واشنگٹن اوپن کا ٹائٹل  اپنے نام کر لیا۔

خواتین میں فائنل میچ کوکو گاف اور ماریہ ساکاری کے درمیان کھیلا گیا۔

کامیابی سے کھیلتے ہوئے کوکو گاف نے سیٹ 6-2 اور 6-3 سے ختم کیا۔

اس طرح 19 سالہ امریکی کھلاڑی  واشگٹن اوپن میں چمپین بن گئیں۔۔

کوکو گاف نے اس سال اپنا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل واشنگٹن اوپن کے ساتھ جیتا ہے۔



متعللقہ خبریں