ترکیہ کی طالبہ دوسری دفعہ کمپیوٹر اولمپکس کی چیمپئن بن گئی

'دُرُو اوزیر ' نے سویڈن میں منعقدہ "تیسرے یورپی گرلز اولمپکس" میں اوّل درجہ حاصل کر کے طلائی تمغہ جیت لیا

2019284
ترکیہ کی طالبہ دوسری دفعہ کمپیوٹر اولمپکس کی چیمپئن بن گئی

ترکیہ کی طالبہ 'دُرُو اوزیر ' نے سویڈن کے شہر لنڈ میں 52 ممالک سے 189 طالبات کی شرکت سے منعقدہ "تیسرے یورپی گرلز اولمپکس" میں اوّل درجہ حاصل کر کے طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔

ضلع قہرمان ماراش کی رہائشی  'دُرُو'  ترکیہ ایوانِ تجارت سائنس ہائی اسکول  کی گیارہویں جماعت کی طالبہ ہیں۔

قہرمان ماراش میں زلزلے کے دوران انہیں اپنے متعدد عزیز و اقارب سے محروم ہونا پڑا۔ ان کا اپنا مکان بھی زلزلے سے متاثر ہوا جس کے بعد وہ اپنے کنبے کے ہمراہ ضلع ازمیر منتقل ہو گئیں۔ لیکن ان تمام مصائب اور نامساعد حالات کے باوجود دُرُو نے محنت جاری رکھی۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے  کہا  ہے کہ "میں کمپیوٹر انجینئر بننا چاہتی ہیں۔ لیکن کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ مجھے ریاضی اور اقتصادیات سے بھی دلچسپی ہے۔ مستقبل میں کیا ہوتا ہے مجھے کچھ پتا نہیں"۔

واضح رہے کہ 'دُرُو اوزیر'  نے گذشتہ سال انطالیہ میں اور 45 ممالک سے 164 طالبات کی شرکت سے منعقدہ دوسرے " یورپی گرلز اولمپکس "میں بھی اوّل درجہ حاصل کیا تھا۔



متعللقہ خبریں