ترک وومن والی ٹیم نے نیشنز لیگ کے فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں لیگ کے تیسرے ہفتے کے دوسرے میچ میں قومی خواتین والی بال ٹیم کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوا

2005519
ترک وومن والی ٹیم نے نیشنز لیگ کے فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا

ایف آئی وی بی نیشنز لیگ کے تیسرے ہفتے کے دوسرے  میچ میں ترک قومی وومن والی  بال ٹیم نے  تھائی لینڈ کو 3۔0   کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے  امریکہ میں منعقد ہونے والے فائنل مرحلے  کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں لیگ کے تیسرے ہفتے کے دوسرے میچ میں قومی خواتین والی بال ٹیم کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوا۔

اپنی حریف ٹیم کو 25-15، 25-15 اور 25-20 کے سیٹس سے 3-0 سے شکست دیتے ہوئے قومی ٹیم نے اپنے 10ویں میچ میں 7ویں کامیابی حاصل کی۔

خواتین کی قومی والی بال ٹیم، جو 10 میچوں کے بعد 23 پوائنٹس کے ساتھ لیگ میں تیسرے نمبر پر پہنچی، نے FIVB والی بال نیشنز لیگ کے فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، مجموعی طور پر اس مرحلے کے لیے 8 ٹیمیں کوالیفائی کرتی ہیں۔

فائنل مرحلے کے مقابلے 12 تا 16 جولائی  امریکی ریاست  ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں کھیلے جائینگے۔

2018 میں لیگ آف نیشنز کے نام سے شروع ہونے والے  ٹورنا منٹ میں، ترکیہ پہلے سال دوسرے، 2019 اور 2022 میں چوتھے اور 2021 میں تیسرے نمبر پر رہا تھا۔



متعللقہ خبریں