عالمی ممتاز فٹ بالر لیونل میسی نے زلزلہ زدگان کے لیے ساڑھے تین ملین ڈالر کا عطیہ دیا

ترکیہ اور  شام میں تباہ کن  زلزلوں سے متاثرہ ہزاروں  بچوں اور ان کے اہل خانہ    انتہائی کٹھن حالات سے گزر رہے ہیں، میرا دل و دماغ ان کے ساتھ ہے

1945728
عالمی ممتاز فٹ بالر لیونل میسی نے زلزلہ زدگان کے لیے ساڑھے تین ملین ڈالر کا عطیہ دیا

لیونل میسی نےقاہرامان ماراش  میں آنے والے زلزلوں کے بعد اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسف  کی طرف سے شروع کی گئی امدادی مہم کے لیے تعاون کا مطالبہ کیا۔

میسی نے انسٹا گرام   کے ذریعے اپنے  پیغام میں یونیسف  کی ویب سائٹ  کے متعلقہ پیج کے لنک کو شیئر کرتے ہوئے لکھا  ہے " ترکیہ اور  شام میں تباہ کن  زلزلوں سے متاثرہ ہزاروں  بچوں اور ان کے اہل خانہ    انتہائی کٹھن حالات سے گزر رہے ہیں، میرا دل و دماغ ان کے ساتھ ہے ، یونیسف  شروع سے ہی  بچوں کے لیے علاقے میں کام کر رہاہے۔  یونیسف پہلے سے ہی  بچوں کے تحفظ کے لیے خطے میں کام کر رہا ہے، ہماری امداد اس حوالے سے بڑی اہم ہے۔ "

لینول میسی نے یونیسف کی وساطت سے زلزلہ زدگان  بچوں اور ان کے اہل خانہ کے   لیے ساڑھے تین ملین  یورو کی امداد  عطیے میں دی  ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں