فرانس اور ارجنٹینا کل چمپین کے اعزاز کے لیے مدِ مقابل آئیں گی

فرانس اور ارجنٹینا اس سے قبل دو۔ دو بار  عالمی  چمپین کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں

1920168
فرانس اور ارجنٹینا کل چمپین کے اعزاز کے لیے مدِ مقابل آئیں گی

دنیا کی طاقتور ترین فٹ بال ٹیم کا تعین کل ہو گا۔

قطر میں منعقدہ 2022 فیفا کپ  کے  فائنل میں کل فرانس اور ارجنٹینا مد مقابل آئیں گے۔

ٹورنا منٹ کے بڑے  ترین اسٹیڈیم لوزیل میں  کھیلا جانے والا یہ  میچ  شام 6 بجے شروع ہوگا۔

فرانس اور ارجنٹینا اس سے قبل دو۔ دو بار  عالمی  چمپین کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

ورلڈ کپ میں اب تک ارجنٹائن اور فرانس تین بار آمنے سامنے  آ چکے ہیں۔

ارجنٹینا نے 1930 اور 1978 میں گروپ میچز 1-0 اور 2-1 کے اسکور سے جیتے تھے جبکہ روس 2018 کے آخری 16 راؤنڈ میں فرانس نے  ارجنٹینا کو  4۔3 کے اسکور سے شکست دی تھی۔



متعللقہ خبریں