"دولت مشترکہ مقابلے"دو پاکستانی باکسر برطانیہ میں غائب ہو گئے

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے 2 پاکستانی باکسروں کے اچانک غائب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں باکسر برمنگھم میں غائب ہو گئے ہیں اور فیڈریشن ان کو تلاش کر رہی ہے

1866384
"دولت مشترکہ مقابلے"دو پاکستانی باکسر برطانیہ میں غائب ہو گئے

دولت مشترکہ گیمز میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ دو قومی باکسر گیمز کے اختتام کے بعد برطانیہ میں لاپتہ ہو گئے۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے 2 پاکستانی باکسروں کے اچانک غائب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں باکسر برمنگھم میں غائب ہو گئے ہیں اور فیڈریشن ان کو تلاش کر رہی ہے۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے مطابق 63 کلوگرام کے سلیمان بلوچ اور لائٹ ہیوی ویٹ باکسر نذیراللہ کھیلوں کے بعد اچانک غائب ہو گئے ہیں جبکہ دونوں باکسروں کے سفری دستاویزات باکسنگ فیڈریشن کے حکام کے پاس ہیں۔

سیکریٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن ناصر ٹنگ نے بتایا کہ دونوں باکسر آخری دو گھنٹوں میں لاپتا ہوئے ہیں تاہم  احتیاطی تدابیر کے تحت تمام سفری دستاویزات ضبط کرلی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت اور پولیس کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور دونوں باکسروں کا جلد پتا لگائیں گے۔

 دوسری جانب پاکستان اولمپک ایسوس ایشن نے معاملے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

خیال رہے کہ  برطانیہ کے شہر برمنگھم میں منعقدہ 12 روزہ  دولت مشترکہ کھیلوںمیں پاکستان نے 2 طلائی تمغے جیتے، ویٹ لفٹنگ میں نوح دستگیر بٹ اور جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل حاصل کیے، اس کے علاوہ قومی ایتھلیٹس نے 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے بھی حاصل کیے۔

اختتامی تقریب میں دولت مشترکہ مقابلے 2026 کی میزبانی باضابطہ طور پر آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے حوالے کر دی گئی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں