ترکی: 450 کوہ پیماوں نے ایک ہی دن کوہِ ارارات کو سر کیا

دنیا بھر سے آئے ہوئے 450 کوہ پیماوں نے ایک ہی دن ترکی کے بلند ترین پہاڑ 'ارارات' کو سر کیا

1866031
ترکی: 450 کوہ پیماوں نے ایک ہی دن کوہِ ارارات کو سر کیا
agri dagi zirve.jpg
agri dagi kamp.jpg
agri dagi.jpg
agri dagi zirve.jpg
agri dagi kamp.jpg
agri dagi.jpg

دنیا بھر سے آئے ہوئے 450 کوہ پیماوں نے ایک ہی دن ترکی کے بلند ترین پہاڑ 'ارارات' کو سر کیا۔

سطح سمندر سے 5 ہزار 137 میٹر بلند کوہِ ارارات کو ترکی کی چھت سمجھا جاتا ہے اور یہ پہاڑ  سال کے ہر موسم میں دنیا بھر سے اور اندرون ملک سے آنے والے کوہ پیماوں کی میزبانی کرتا ہے۔

کوہ پیما گاڑیوں کے ساتھ ضلع عاری کی تحصیل دوعو بایزید کے، کوہِ ارارات  کے دامنی اور 2 ہزار 200 میٹر بلند، قصبے  چیوِرمے پہنچتے ہیں ۔

 قصبے کے مکین اجرت کے بدلے، گھوڑوں اور خچروں کے ساتھ ، کوہ پیماوں کو لاجسٹک سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

کوہ پیما، ایک ہی دن میں پہلے کیمپ کے بعد 3 ہزار 200 میٹر  تک پہنچتے ہیں اور دوسرے دن 4 ہزار 200 میٹر پر کیمپ لگاتے ہیں۔

کوہ پیمائی کے تیسرے دن 4 ہزار 800 میٹر کی بلندی پر گلیشئیروں کو عبور کر کے چوٹی تک پہنچ جاتے ہیں۔ اسی دن واپس پہلے کیمپ میں پہنچنے کے بعد کوہ پیمائی مکمل ہو جاتی ہے۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاحوں اور کوہ پیماوں کی توجہ جذب کرنے والا یہ پہاڑ کوہ پیمائی سیاحت کے ساتھ علاقے کی اقتصادیات  میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں