چین میں منعقدہ ونٹر اولمپکس اپنے انجام کو پہنچ گئے

91 ممالک کے تقریباً 2,871 ایتھلیٹس نے 4 تا 20 فروری بیجنگ کے مرکز، یانچنگ ضلع اور پڑوسی صوبے حیبے  کے شہر چانگجی کاؤ میں منعقدہ مقابلوں میں 15 برانچیز میں  حصہ لیا

1782192
چین میں منعقدہ ونٹر اولمپکس اپنے انجام کو پہنچ گئے

چین میں منعقدہ  2022 ونٹر اولمپکس  دارلحکومت بیجنگ کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک  تقریب کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

اس تقریب میں اولمپک پرچم کو 2026 کے ونٹر اولمپکس کی میزبانی کرنے والے اطالوی شہر میلان اور کورتینا کے سپرد کر دیا گیا۔

اولمپکس کی اختتامی تقریب کا اہتمام  افتتاحی تقریب کی طرح چینی فلمساز چانگ یومو کی نگرانی میں کیا گیا۔

اس تقریب میں اولمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے جذباتی لمحات پر توجہ مرکوز کرنے والی تصاویر پیش کی گئیں۔

91 ممالک کے تقریباً 2,871 ایتھلیٹس نے 4 تا 20 فروری بیجنگ کے مرکز، یانچنگ ضلع اور پڑوسی صوبے حیبے  کے شہر چانگجی کاؤ میں منعقدہ مقابلوں میں 15 برانچیز میں  حصہ لیا۔

ایتھلیٹس کے اداسی، غمی، خوشی، فخر اور یکجہتی کے لمحات کو نمایاں کرنے والی تصاویر نے شائقین کو اولمپک کے لمحات تازہ کرائے۔

تقریب میں اولمپکس میں حصہ لینے والے 27 ہزار رضاکاروں کو فراموش نہ کیا گیا،تماشائیوں اور کھلاڑیوں نے تالیوں کی گونج میں اسٹیج پر آنے والے رضاکاروں کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے  اپنی تقریر میں نے کہا، "واقعی میں غیر معمولی  نوعیت  کے 2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپکس نے عالمی سرمائی کھیلوں کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔"



متعللقہ خبریں