اچین، سرمائی اولمپکس کے دوران مزید 8 افراد میں کورونا کا تعین

23 جنوری کو کلوز سرکٹ وبائی امراض سے بچاؤ کے نظام کے فعال ہونے سے ابتک  مہمان  کھلاڑیوں اور عملے میں  کورونا کے واقعات کی تعداد بڑھ کر 426 ہو گئی

1777499
اچین، سرمائی اولمپکس کے دوران مزید 8 افراد میں کورونا کا تعین

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں، جو سرمائی اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے، "کلوز سرکٹ سسٹم" میں 8 کورونا کیسز کا تعین ہوا ہے ۔

آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کیسز میں سے 4 ایتھلیٹس اور ٹیم آفیشلز تھے اور ان میں سے 4 میڈیا ممبرز اور اسپانسر ٹیمیں تھیں جنہیں "دیگر اسٹیک ہولڈرز" کہا جاتا ہے۔

23 جنوری کو کلوز سرکٹ وبائی امراض سے بچاؤ کے نظام کے فعال ہونے سے ابتک  مہمان  کھلاڑیوں اور عملے میں  کورونا کے واقعات کی تعداد بڑھ کر 426 ہو گئی ہے۔

بیجنگ 2022 کے سرمائی اولمپکس کا انعقاد "کلوز سرکٹ" سسٹم کے تحت ہو رہا  ہے، جہاں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کھلاڑیوں، اہلکاروں اور رضاکاروں کی سرگرمیوں کے علاقوں کو شہر سے الگ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں