کینیڈا نے بھی بیجنگ اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ کردیا

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکا کہنا ہے کہ کینیڈا بھی بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کیلئے کسی عہدیدار کو نہیں بھیجے گا

1745155
کینیڈا نے بھی بیجنگ اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ کردیا

امریکہ،آسٹریلیا کے بعد برطانیہ اور کینیڈا نے بھی بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

 کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکا کہنا ہے کہ کینیڈا بھی بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کیلئے کسی عہدیدار کو نہیں بھیجے گا۔

 دوسری جانب ،برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کیلئے کسی وزیر کو نہیں بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ دنوں چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

بیجنگ میں سرمائی اولمپکس اگلے سال فروری میں ہونے ہیں۔



متعللقہ خبریں