ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش 3 کوہ پیماوں کی جان لے گئی

فرانسیسی پریس کے مطابق، ماونٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش میں مصروف اور 26 اکتوبر  سے لاپتہ 3 فرانسیسی کوہ پیماوں کے بے جان اجسام بازیاب کر لیئے گئے ہیں

1730760
ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش 3 کوہ پیماوں کی جان لے گئی

 نیپال میں واقع ماونٹ ایورسٹ کی سرکوبی کے دوران گزشتہ ہفتے  لا پتہ ہونے والے 3 فرانسیسی کوہ پیماوں کی نعشیں مل گئی ہیں۔

 فرانسیسی پریس کے مطابق، ماونٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش میں مصروف اور 26 اکتوبر  سے لاپتہ 3 فرانسیسی کوہ پیماوں کے بے جان اجسام بازیاب کر لیئے گئے ہیں۔

 واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو ماونٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے میں مصروف 3 فرانسیسی کوہ پیما لوئس پاشود،گیبیرئل میلوخ اور تھامس عرفی  سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

علاقے میں تلاش  کے دوران  ان تینوں کوہ پیماوں کے بارے میں اطلاع 5900 میٹر بلندی پر ملی تھی ۔

 



متعللقہ خبریں