ٹوکیو اولمپکس اختتام پذیر،امریکہ 100 سے زائد تمغوں کے ساتھ سر فہرست

خیال رہے کہ امریکہ نے ٹوکیو اولمپکس میں سب سے زیادہ تمغے جیت کر میدان مارا، امریکی کھلاڑیوں نے 100 سے زائد تمغے جیتے جس کے بعد چین نمایاں رہا

1687748
ٹوکیو اولمپکس اختتام پذیر،امریکہ 100 سے زائد تمغوں کے ساتھ سر فہرست
7.JPG
4.JPG
11.JPG
15.JPG
16.JPG

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری کھیلوں کے عالمی مقابلوں اولمپکس کا رنگا رنگ میلہ اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

خبر کے مطابق، ٹوکیو اولمپکس کی اختتامی تقریب میں بھی شائقین شریک نہیں تھے۔

ٹوکیو اولمپکس میں شریک تمام ملکوں کے پرچم تھامے افراد نے میدان میں ایک گول دائرہ بنایا۔

اولمپکس کمیٹی کے سربراہ تھامس باخ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باوجود اسے کامیابی قرار دیا۔

خیال رہے کہ امریکہ نے ٹوکیو اولمپکس میں سب سے زیادہ تمغے جیت کر میدان مارا، امریکی کھلاڑیوں نے 100 سے زائد تمغے جیتے۔

امریکی کھلاڑیوں نے سونے کے 39 جبکہ چین نے 38 اور جاپان نے 28 تمغے جیتے۔

امریکہ نے 39 طلائی، 41 چاندی اور 33 کانسی کے تمغے جیتے، اس طرح امریکی کھلاڑیوں نے ٹوکیو اولمپکس میں کل ایک سو تیرہ تمغے حاصل کیے۔

چین کو 38 طلائی، 32 چاندی اور 18 کانسی کے تمغے حاصل ہوئے۔ چین نے ٹوکیو اولمپکس میں مجموعی طور پر 88 تمغے حاصل کیے۔

روسی کھلاڑیوں نے 71 میڈل جیتے جبکہ 65 تمغوں کے ساتھ برطانیہ چوتھے نمبر پر رہا۔

جاپان کل 58 تمغوں کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر آیا۔

اگلے اولمپکس مقابلوں کا انعقاد  سن 2024 میں  پیرس میں ہوگا جس کی ناظمہ این ہیڈالگو نے  اولمپک پرچم ٹوکیو کے ہم منصب یوکیرو کوئیکو سے حاصل کیا ۔



متعللقہ خبریں