ٹوکیو اولمپکس: امریکی ایتھلیٹ نےعالمی ریکارڈ بنا لیا

ٹوکیو اولمپکس 2020ء میں شرکت کرنے والی امریکی ٹیم نے 3 منٹ 26 سیکنڈ میں 400 میٹر کا  فاصلہ طے کر کے یہ ریکارڈ بنایا ہے

1683517
ٹوکیو اولمپکس: امریکی ایتھلیٹ نےعالمی ریکارڈ بنا لیا

ٹوکیو اولمپکس میں مردوں کی چار سو میٹر ریلے ریس میں امریکی ٹیم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

امریکی ایتھلیٹ ڈریسل کی قیادت میں امریکی ٹیم نے عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس 2020ء میں شرکت کرنے والی امریکی ٹیم نے 3 منٹ 26 سیکنڈ میں 400 میٹر کا  فاصلہ طے کر کے یہ ریکارڈ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 2019ء میں امریکی ٹیم 3 منٹ 27 سیکنڈز میں 4 سو میٹرکا فاصلہ طے کر کے ریکارڈ بنا چکی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی خاتون پیراک ایما میکوئن نے ٹوکیو اولمپکس میں دوسری کامیاب خاتون اولمپک ایتھلیٹ بن کر تاریخ رقم کر دی۔

ایما میکوئن نے ایک اولمپک گیم میں 7 میڈلز حاصل کیئے ہیں، ایما میکوئن سے قبل 1952ء میں روس کی جمناسٹ ماریا نے 7 میڈلز جیتے تھے۔

ایما میکوئن مجموعی طور پر 11 اولمپک میڈلز جیت چکی ہیں۔

پیراک ایما میکوئن آسٹریلیا کی سب سے زیادہ میڈلز جیتنے والی ایتھلیٹ بن گئیں۔



متعللقہ خبریں