"ICC بھی حیران" گوادر کرکٹ اسٹیڈئم کے دنیا بھر میں چرچے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پوری دنیا کو چیلنج کیا ہے کہ  گوادر کرکٹ اسٹیڈیم جیسا خوبصورت میدان ہے تو سامنے آئے، ہمیں انتظار رہے گا

1574861
"ICC بھی حیران" گوادر کرکٹ اسٹیڈئم کے دنیا بھر میں چرچے

گوادر میں پہاڑوں کے دامن میں واقع شاندار کرکٹ اسٹیڈیم کے دنیا بھر میں چرچے ہو رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر صارفین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے پاکستان سپر لیگ  کے میچز گوادر اسٹیڈیم میں کرانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
گوادر کے کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی نے آئی سی سی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

 

آئی سی سی بھی گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا۔
 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پوری دنیا کو چیلنج کیا ہے کہ  گوادر کرکٹ اسٹیڈیم جیسا خوبصورت میدان ہے تو سامنے آئے، ہمیں انتظار رہے گا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ گوادر میں دنیا کے سب سے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر حفاظتی اقدامات میں بہتری کا ثمر ہے۔



متعللقہ خبریں