ترکی نے روس کو 36 سال بعد فٹ بال کے میدان میں شکست دے دی

استنبول میں کھیلے گئے یو ای ایف اے یورپین لیگ کے میچ میں ترکی کا پلہ شروع سے ی بھاری رہا

1528325
ترکی نے روس کو 36 سال بعد فٹ بال کے میدان میں شکست دے دی

ترک قومی فٹ بال ٹیم نے  روس کو 2 کے مقابلے میں 3 گولوں سے شکست دیتے ہوئے  یو ای ایف اے یورپین   بی لیگ کے  5 ویں گروپ میچ میں پہلی کامیابی  اپنے نام کی ہے۔

استنبول میں  کھیلے  گئے میچ   کے 11 ویں منٹ میں روس نے پہلا گول کیا جس کے جواب میں کنعان قارامان نے 32 ویں اور جینگیز اوندر نے 32 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے پہلے ہاف کو 2 ۔ 1 کی برتری سے مکمل کیا ۔  ترکی کی جانب سےتیسرا گول جنک توسن نے 51 ویں منٹ میں کیا۔

مہمان ٹیم نے 57 ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔ جس کے بعد مزید کوئی گول نہ  ہو سکا۔

اس فتح کے بعد گروپ میں ترکی  نے 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

ترک قومی فٹ بال ٹیم نے 36 برسوں بعد روس کو شسکت  دینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں