یورپین گیمز میں ترکی کو 15 تمغے

بیلا روس کے دارالحکومت منسک میں منعقدہ 2019 یورپین گیمز  کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے

1227987
یورپین گیمز میں ترکی کو 15 تمغے

ترکی نے 2019 یورپین گیمز میں 2 طلائی ، 6 نقرئی اور 7 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 15 تمغے جیتے ہیں۔

بیلا روس کے دارالحکومت منسک میں منعقدہ 2019 یورپین گیمز  کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ۔

ان مقابلوں میں 14 شعبوں میں مجموعی طور پر 110 کھلاڑیوں کے ساتھ شرکت کرنے والا 15 میڈلز کے ساتھ 24 ویں نمبر پر رہا ہےت۔

قومی کھلاڑیوں نے کراٹے میں 6، ریسلنگ میں 3، جمناسٹک میں 2 جبکہ جوڈو، باکسنگ، ایتھلٹزم  اور نیزہ بازی میں ایک ایک تمغہ  لینے میں کامیابی حاصل کی۔

 



متعللقہ خبریں