فنیر باھچے کی باسکٹ بال یورپین لیگ میں لیڈرشپ برقرار

ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ کو ترک ٹیم نے 65۔63 کے اسکور سے  شکست دیتے ہوئے اوپر تلے 11 ویں جبکہ مجموعی طور پر 14 ویں  فتح حاصل کی۔

1115778
فنیر باھچے کی  باسکٹ بال یورپین لیگ میں لیڈرشپ برقرار

باسکٹ بال ٹرکش ایئر لائنز  یورپین لیگ میں  15 ویں ہفتے کے میچوں کے اختتام پر  ترک ٹیم فنیر باھچے   کی لیڈرشپ برقرار ہے۔

یورپی  باسکٹ بال  کلبوں کی سطح پر  منعقد ہونے والی اس چمپین شپ میں سیزن کا پہلا ہاف  مکمل ہو گیا ہے۔

فنیر باھچے نے سیزن کے آخری میچ میں ہسپانوی ٹیم ریئل میڈرڈ  کی اپنے ہوم کورٹ میں میزبانی کی۔

اس میچ کو ترک ٹیم نے 65۔63 کے اسکور سے  جیتتے ہوئے اوپر تلے 11 ویں جبکہ مجموعی طور پر 14 ویں  فتح حاصل کی۔

دوسری جانب انادلو ایفسس  گروپ میں چوتھے نمبر پر  رہا ہے۔

لیگ کے سولہویں میچ 3 تا 4 جنوری 2019 کو کھیلے جائینگے۔

 

 


 

 



متعللقہ خبریں