شاہد آفریدی اور شعیب ملک خیر سگالی میچ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اس میچ کے حوالے سے  شاہد آفریدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے  کہا ہے  کہ خیرسگالی کے  زیر مقصد اس نیک کام کے لیے منتخب کیا جانا ان کے لیے ایک اعزاز ہے

955482
شاہد آفریدی اور شعیب ملک خیر سگالی میچ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اطلاع کے مطابق شاہد آفریدی اور شعیب ملک ورلڈ الیون کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 31 مئی کو لارڈز میں ایک  چیریٹی میچ  میں مد مقابل آئینگی ۔ اس میچ کے ذریعے گزشتہ برس  کیریبیئن جزائز میں آنے والے ارمہ  اور ماریہ طوفانوں سے تباہ ہونے والے کرکٹ کے 5 بڑے اسٹیڈیمز  کی بحالی کے لیے    فنڈ اکٹھا کیا جائیگا۔

عالمی ٹیم کی قیادت ایون مورگن کریں گے ۔ ویسٹ انڈین ٹیم میں کرس گیل بھی شامل ہیں  جبکہ ڈوپنگ کی وجہ سے ایک سال کی پابندی کے بعد آندرے رسل کو پہلی مرتبہ کیریبیئن اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس میچ کے حوالے سے  شاہد آفریدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے  کہا ہے  کہ خیرسگالی کے  زیر مقصد اس نیک کام کے لیے منتخب کیا جانا ان کے لیے ایک اعزاز ہے۔  کرکٹ ایک بہت بڑی فیملی ہے، اس کے تمام ممبرز، ساتھیوں اور کرکٹ کے مداحوں کی جیسے بھی ممکن ہو مدد کرنا ہماری اخلاقی اور پیشہ  وارا نہ  ذمہ داری ہے۔

یاد رہے کہ لارڈز  گراؤنڈز کے ساتھ پاکستان ٹیم کی حسین یادیں وابستہ ہیں، جہاں  پر پاکستان نے سری لنکا کو  فائنل میں شکست دیتے  ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 جیتا تھا۔

 



متعللقہ خبریں