دوستانہ میچ میں ترکی نے سلووینیا کو شکست دے دی
میچ کے 5 ویں منٹ میں ہی براق یلماز نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک۔ صفر سے برتری دلا دی جو کہ میچ کے اختتام تک جاری رہی
505041
2016 یورپی فٹ بال چمپین شپ کے انعقاد سے قبل آخری پریکٹس میچ میں ترکی نے سلووینیا کو ایک ۔ صفر سے شکست دے دی۔
میچ کے 5 ویں منٹ میں ہی براق یلماز نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک۔ صفر سے برتری دلا دی جو کہ میچ کے اختتام تک جاری رہی۔
براق یلماز نے انجری کے بعد کل پہلی بار شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، ترک قومی کھلاڑی نے ابتک 44 میچوں میں 20 گول کیے ہیں ۔ ترکی کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ سابق کھلاڑی حقان شُکر کے پاس ہے جنہوں نے مجموعی طور پر 51 گول کیے تھے۔
.
متعللقہ خبریں
ترک ٹیم یورپین تیر اندازی مقابلوں میں چمپین بن گئی
قومی ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو 234-217 سے شکست دیتے ہوئے یورپی چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا