ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

29.03.2024

2122044
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن "گزشتہ ایک ہفتے میں 38 دہشت گرد غیر فعال بنا دیے گئے"

وزارت دفاع کی پریس بریفنگ میں  بتایا گیا ہے کہ عراق و شام کے شمالی  علاقہ  جات سمیت  تمام عسکری کارروائی  علاقوں میں 38 دہشت گردوں کو   بے بس کر دیا گیا ہے ۔  اس طرح یکم جنوری سے ابتک  غیر فعال بنائے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد عراق میں 268 اور شمالی شام میں 378 سمیت  مجموعی طور پر 646 ہو گئی ہے۔

روزنامہ صباح "غزہ کے لیے ترکیہ کے آٹھویں امدادی بحری جہاز نے رخت ِ سفر باندھ لیا"

محکمہ آفات و ہنگامی حالات کی  جانب سے   اوقاف کی ڈائریکڑیٹ جنرل  کے تعاون سے تیار کردہ آٹھواں انسانی امداد بحری جہاز  مرسین بندرگاہ سے غزہ کے مکینوں  کے لیے روانہ ہوا۔ امدادی بحری جہاز کے ذریعے مجموعی طور پر 2 ہزار 960 ٹن امداد فلسطینی عوام کے لیے بھیجی گئی ہے۔

روزنامہ حریت:"ترکیہ اب امریکہ کو  سب سے بڑا   توپ کے گولوں کا  برآمد کنندہ ملک ہے"

ترکیہ، جو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی پیداوار میں دنیا کے پیش پیش کے ممالک کی صف میں شامل ہو  چکا ہے، امریکہ کو توپ کے گولے برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ امریکہ، ترکیہ سے اپنی فوج کے لیے درکار 155 ملی میٹر کیلیبر کے ہزاروں کی تعداد میں توپ  کے گولے  خریدتا ہے۔

روزنامہ ینی شفق "اعصابی دباوّ کی پیمائش کرنے والی کٹ کی   بیس سے زائد ممالک  کو برآمدات"

انقرہ بلکنٹ  سٹی ہسپتال بائیو کیمسٹری لیبارٹری کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر اوزجان ایریل کی تیار کردہ کیمیائی تناؤ کی پیمائش کرنے والی  مقامی  جانچ پڑتال کٹ  دنیا کے 20 سے زیادہ ممالک کو برآمد کی جارہی ہے۔

روزنامہ خبر ترک " ارب پتیوں کا شہر:  استنبول بر اعظم یورپ میں پہلے پانچ میں"

چینی اقتصادی پلیٹ فارم ہورون  رپورٹ  کی"عالمی امراء کی فہرست" کے اعداد و شمار کے مطابق  دنیا  کے سب سے زیادہ ڈالر  ارب پتی   نیو یارک  اور لندن میں مقیم ہیں۔  ترکیہ  سے استنبول  دنیا کے پہلے 25 اور یورپ کے پہلے 5 ممالک میں شمار ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں