ترک اخبارات سے جھلکیاں - 25.03.2024

ترک ذرائع ابلاغ

2119702
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 25.03.2024

آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ اسٹار : "فائبر انفراسٹرکچر میں ترکیہ یورپ میں دوسرے نمبر پر ہے"

بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں میں کامیاب کام کرنے کے بعد، ترکیہ فائبر انفراسٹرکچر میں فرانس کے بعد یورپ کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔ ترکیہ میں فائبر ٹو دی ہوم انفراسٹرکچر 18 ملین گھرانوں تک پہنچ گیا۔

 

***روزنامہ وطن: "اتاترک ہوائی اڈہ دنیا کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی اور کاروباری مرکز ہوگا"

صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر فتح کاجر نے کہا کہ انہوں نے استنبول اتاترک ہوائی اڈے کے ٹرمینل کی عمارتوں کے مستقبل کے حوالے سے ایک تعارفی میٹنگ کی ہے ۔ وزیر  کاجر نے کہا، 'یہ دنیا کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی انٹرپرینیورشپ سینٹر ہو گا۔

***روزنامہ یینی شفق: "ترکیہ  میں  تیل کی پیداوار  میں اضافہ "

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر آلپ ارسلان   بائراکتار  نے کہا ہے کہ  شرناک گابر میں روزانہ 37 ہزار بیرل تیل کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔ وزیر ائراکتار نے کہا، 'ہم رمضان (9 اپریل) کے آخر میں پیداوار کو 40 ہزار بیرل تک بڑھا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف سال کے آخر تک 100 ہزار بیرل ہے۔

 

***روزنامہ صباح: " استنبول اسٹاک ایکسچینج  کا طویل المدت کوئی مقابلہ نہیں "

استنبول اسٹاک ایکسچینج ، جس نے پچھلے 5 سال میں بلندی ہی کو چھوا ہے  ، 2024  میں بھی اس میں  بڑی تیزی سے دیکھی جا رہی ہے۔ استنبول اسٹاک ایکسچینج جو کہ سال کے آغاز سے 22 فیصد کے ساتھ دنیا کی تیسری سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی مارکیٹ ہے، طویل مدتی سوچ رکھنے والے سرمایہ کاروں کو مایوس نہیں کرتی ہے۔

 

***روزنامہ  خبر ترک:   گلاتا سرائے یورپ میں  چوٹی پر"

گلاتا سرائے ، جو 81 پوائنٹس کے ساتھ ٹرینڈیول سپر لیگ میں سرفہرست ہے، کو  اپنے ہی گھر میں  سب سے زیادہ پوائنٹس  حاصل ہیں  اور یہ لیگ  یورپ کی 5 بڑی  لیگ بن چکی ہے۔گلاتا سرائے  لیگ نے  اس سیزن میں اپنے گھر پر کھیلے گئے تمام 15 میچ جیتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں