ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

17.05.2022

1828166
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

صدر رجب طیب ایردوان  اورانقرہ کے دورے پر تشریف لانے والے  الجزائر کے صدر عبدالمجید  تبون کے بھی شریک ہونے والے ایک اجلاس میں  ترکی۔ الجزائر  تعلقات کو فروغ دینے والے  معدنیات، ماحولیات، تعلیم ، ثقافت اور دفاعی صنعت کے شعبہ جات میں 15 معاہدوں پر  دستخط  کیے گئے  ہیں ۔

روزنامہ خبر ترک "ایردوان: فن لینڈ اور  سویڈن  کی نیٹو رکنیت  کو ہم ویٹو کر دیں گے"

صدر  رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ نیٹو  کا رکن بننے کے متمنی فن لینڈ اور سویڈن  کی دہشت گردی کے خلاف پالیسیاں واضح نہیں، علاوہ ازیں ہم پر پابندیاں عائد کرنے  والوں   کو "ہاں" نہیں کہیں  گے۔

روزنامہ حریت:" اسٹولٹن برگ، ترکی   کے سلامتی خدشات کو دور کیا جانا چاہیے"

 وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو نے   نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ سے  ٹیلی فون پر  رابطہ کیا۔  اس بات چیت  کے بعد   پریس کو بیان  دینے والے اسٹولٹن برگ نے  کہا کہ "ترکی ایک  قدر و قیمت والا ملک ہے  اور  اس کے  ہر طرح کے سلامتی کے خدشات کو  دور کیا جانا چاہیے۔"

روزنامہ ینی شفق :"سویڈن کی دہشت گردی کی پشت پناہی  جاری ہے"

ترکی کی جانب سے نیٹو کی رکنیت پر مثبت سوچ  نہ رکھے جانے والے سویڈن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم   PKK   کی حمایت میں   مظاہرے جاری ہیں۔  دارالحکومت سٹاک ہوم  کی مشہور ترین شاہراہ  کنگز گاتان  میں  کل  PKK کے ایک بڑے علامتی نشان کو لٹکایا گیا۔  اور اس بات کا مشاہدہ  ہوا ہے کہ پولیس نے  اس مظاہرے کے خلاف کسی   قسم کی مداخلت نہیں کی۔

روزنامہ صباح:"انادولو جیٹ   کی  میلان برگامو   پروازیں  شروع"

ترک ہوائی فرم کے  زیریں   ٹریڈ مارک  انادولو جیٹ   نے استنبول کے صبیحہ گیوکچن ہوائی اڈے سے   میلان برگامو  ہوائی اڈوں کو فلائٹ آپریشن شروع کردیا ہے، یہ پروازیں ہفتے کے سات دن  چلیں گی۔

 



متعللقہ خبریں