ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 07.12.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1744020
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 07.12.2021

آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

خبر  ترک: "ترکی وبا کے باوجود ترقی  کی راہ  پر گامزن ہے"

نائب صدر فواد اوکتائے  نے کہا کہ ترقی کی شرح سے لے کر برآمدات میں نئے ریکارڈ  تک، صنعتی پیداوار میں اضافے سے لے کر افرادی قوت میں اضافے  سے  یہ بات عیاں ہے کہ  نئی قسم کی کورونا وائرس (COVID-19) کی وبا کے باوجود ترکی  ترقی کی راہ پر بڑی سرعت سے  گامزن ہے ۔

 

روزنامہ حریت: "ترک ریاستوں کی تنظیم سے افریقی ممالک کو ویکسین کی امداد"

آذربائیجان، ازبکستان اور ہنگری کی جانب سے عطیہ کردہ نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) ویکسین ترکی پہنچ گئی اور یہ ویکسین ترکی کی جانب سے عطیہ کردہ ویکسین کے ساتھ ملٹری کارگو طیارے کے ذریعے دو افریقی ممالک کو بھیجی گئی ہیں ۔ سینوواک کی 400 ہزار خوراکیں برکینا فاسو کو اور 211 ہزار 200 خوراکیں سائنوفرم ویکسین ٹوگو کو پہنچائی  گئی ہیں ۔

 

روزنامہ ینی شفق:  TOGGلاس ویگاس میں میلے  میں شرکت کرے گا "

ترکی کے آٹوموبائل انیشی ایٹو گروپ (TOGG) نے  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ترکی کی مقامی  اور قومی الیکٹرک کار، TOGG کے  امریکہ کے لاس ویگاس  میں منعقد ہونے والے کنزیومر الیکٹرانکس فیئر CES 2022 (کنزیومر الیکٹرانک) میں شرکت کر نے سے متعلق خبر شئیر کی ہے۔ 

 

روزنامہ صباح: "ترکی سے گزرنے والی درمیانی راہداری کی مانگ  میں اضافہ "

کرونا  وبا کے دوران سپلائی لائین  میں   عدم توازن کے باعث مال برداری کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں  اور  کنٹینرز  ملنے میں بھی دشواری کا سامنا  کرنے کی وجہ سے ۔ مغربی مشرقی لائن پر تجارت میں متبادل راستوں کی تلاش کے دوران ریلوے  کو  متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور اس سپلائی لائن کی مانگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔   چین سے یورپ تک پھیلے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا شمالی کوریڈور اس سلسلے میں بڑا اہم کرداراادا کررہا ہے۔  اسی وجہ سے تیزی سے ترقی کرنے والے اور ترکی سے گزرنے والے مڈل کوریڈور کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مڈل کوریڈور میں کی جانے والی سرمایہ کاری مجموعی طور پر 8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔

 

روزنامہ اسٹار: "سربیا کی طرف سے اپنے شہریوں کو کال: ترکی کا دورہ یقینی بنائیں"

سربیا کے نائب وزیر سیاحت Dunya Cenic نے ترکی کے دورے کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان  میں  کہا، ’’میں ترکی میں صرف دو دن رہا لیکن اس کے باوجود میں نے دیکھا کہ ترکی کے لوگ کتنے مہمان نواز ہیں اور اس سے مجھے بہت خوشی ہوئی۔ میں یقینی طور پر سربیائی شہریوں کو ترکی کا دورہ کرنے کی سفارش کروں گا۔"



متعللقہ خبریں