اخبارات کی جھلکیاں

25.11.21

1738534
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ حریت کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے  ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات کےبعد دونوں ملکوں کے درمیان  مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدے بھی طے کیے گئے۔

 

روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ  ترک دفاعی صنعت  کی نگرانی میں ایف سولہ کے مسلح تربیتی پوڈ کی تیاری شروع کی جا رہی ہے جس کے لیے دوست ممالک کے ساتھ تجارتی مذاکرات جاری ہیں۔

 

روزنامہ خبر ترک  کے مطابق، وزیر مواصلات عادل قارا اسماعیل اولو کا کہنا  ہے کہ  ترک سیٹ  5B کو اگلے ماہ امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع کیپ کاناویرل اڈے سے فالکن 9 قسم کے راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا جائےگا۔

 

روزنامہ اسٹار کے مطابق،ترک تعاون و رابطہ ایجنسی نے کابل میں موجود علاوالدین نامی یتیم خانے کےلیے غذائی اور صفائی ستھرائی پر مبنی امدادی سامان روانہ کی ہے جس پر یتیم خانے کے نگراں عزیز عزیزی نے  ایجنسی کا شکریہ ادا کیا ۔

 

روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ  ترک سالمان امور گروپ کے صدر عثمان پارلاک نے بتایا کہ کورونا کے باوجود سال رواں کے دس مہینوں میں ہم نے اٹھارہ ممالک کو کل 120ملین 9لاکھ46ہزار 674 ڈال مالیت کی برآمدات کی ہیں ۔ان برآمدات کا اسی فیصد روس کو کیا گیا ہے۔

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں