ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

05.10.2021

1714873
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن’’ترکی سے مشرقی  بحیرہ روم  کے لیے دوٹوک  پیغام‘‘

وزیرِ خارجہ  میولود چاوش اولو  نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ  مشرقی بحیرہ روم  میں یونان اور قبرصی یونانی انتظامیہ کی یکطرفہ  اشتعال انگیز کاروائیوں کے  برخلاف ترکی ڈپلومیسی اور انصاف پر مبنی  تقسیم کے حق میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم اپنے حقوق اور قبرصی ترکوں کے حقوق کا ہمیشہ  دفاع کریں گے، اس راہ میں  خلل پیدا کرنے والے اقدامات کے  خلاف ہم ہمیشہ  لازمی تدابیر  اختیار کریں گے۔

روزنامہ ینی شفق ’’جرمن اے آر ڈی چینل  کی جانب سے ترک اسلحہ سازصنعت کی پذیرائی‘‘

جرمن اول نمبر کےٹی وی چینل اے آر ڈی  نے ترک  اسلحہ ساز صنعت کے ترقی کی جانب گامزن ہونے پر ایک خبر نشر کی ہے۔ چینل کے خبروں کے  بلیٹن  تاگیس چاؤ کی ویب سائٹ نے ’’ترک ویپن انڈسڑی  بلندیوں کی جانب مائل‘‘ عنوان  کے ساتھ خبر شائع کی۔  جس میں کہا گیا ہے کہ ڈراؤنر جانبر ہونے والی ترک دفاعی صنعت کی برآمدات میں سب سے زیادہ دفروخت ہونے والی مصنوعات  میں  شامل ہیں۔

روزنامہ خبر ترک’’مقامی موٹر گاڑی ٹی او جی جی کی   آئندہ سال اپنی باقاعدہ پیدوار شروع ہو جائیگی‘‘

ترکی کے موٹر ساز گروپ ٹی او جی جی   کے سی ای او مہمت گیرجان  قارا قاش  نے بتایا ہے کہ ’’آئندہ برس کے وسط تک  کارخانے   میں ضروری آلات کی تنصیب اور دیگرسازو سامان  کی ترسیل کی تکمیل  کے بعد  اسٹیشن اور بیلٹ پروڈکشن   کی تیاری کا کام باقی بچے گا۔ اس طرح سال 2022 کے آخری عشرے میں موٹر گاڑیوں کی با قاعدہ  پیداوار شروع کر دی جائیگی۔

روزنامہ سٹار’’ترکی کا ہدف باعثِ ہیجان  ہے‘‘

ٹرکش ایرو اسپیس  ایجنسی  کے  شعبہ  اسپیس سائنسز  کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم  کوچک  نے واضح کیا ہے کہ  خلائی  میدان مین ترکی کا ہدف  چاند تک  پہنچنا ہے۔  ہم اسوقت  لاچنگ پیڈ کی  تیاری پر کام کر رہے ہیں، اس ضمن میں انتہائی اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ چاند  کو جانے والی خلائی شٹلز  یا پھر چاند کے مدار تک پہنچ سکنے والے کیپسول  پر تجرباتی کام ہو رہا ہے۔

روزنامہ حریت ’’فارمولا ون ترکی  جی پی خصوصی  کپ ‘‘

انٹر سٹی استنبول پارک کی جانب سے خصوصی طور پر  منصوبہ بندی کردہ   چمپین شپ کپ  شائقینِ کھیل  کی جانب سے قریبی طور پر  علم ہونے والے شہرت یافتہ 8 موڑوں  والےٹریک کے ساتھ ترک ثقافت   کی عکاسی کی جارہی ہے۔

کپ پر   ڈرائیوروں   کو مشکلات پیش آنے والے 8 موڑ کے مرکزی  خیال کی عکاسی کی گئی ہے  تو  کپ کے بالائی  حصے پر چاند ستارے  اور دھڑ پر ترک مینہ کاری  کو جگہ دی گئی ہے۔ ترکی  گرینڈ پری میں پوزیشن  ٹور 9 اکتوبر اور اصل مقابلہ 10 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں