ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 04.10.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1714331
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 04.10.2021

آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ  خبر ترک : "ایردوان سے قومی نوجوانوں کی روزگار کی حکمت عملی اور ایکشن پلان کا اشتراک"

صدر رجب طیبایردوان   نے کل اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ، "ترکی کے نوجوانوں میں جو  صلاحیت پائی جاتی ہے  دنیا کے بہت کم ممالک  کے نوجوان ایسی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ان صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کے لیے  نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ اسٹریٹیجی اور ایکشن  بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

 

***روزنامہ صباح: "وزارت دفاع سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر معلومات"

وزارت قومی دفاع نے کل دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ اس کے مطابق ، پچھلے مہینے میں ، 21 آپریشن ، جن میں سے 4 بڑے اور 17 درمیانے درجے کے ہیں ، انجام دیے گئے ہیں۔ ستمبر میں 139 دہشت گردوں کو غیر فعال کیا گیا ، اور 2021 میں مجموعی طور پر 2،081 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

 

***روزنامہ  حریت:  اعور شاہین کی طرف سے ویکسین سے متعلق بیان "

بائیون ٹیک کےسی ای او  پروفیسر اعور  شاہین ، جنہوں نے فائزر کے ساتھ مل کر ایک نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) ویکسین تیار کی ہے ، نے تجویز دی ہے کہ وائرس بدستور جاری رہے گا اور اس سے ویکسین کی پیش کردہ قوت مدافعت کم ہو سکتی ہے۔ فنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ، شاہین  نے کہا ہے کہ   اس صورتحال سے نئی ویکسین تیار کرنے کی ضرورت محسوس ہو سکتی ہے۔

 

 

***روزنامہ  اسٹار : "ستمبر میں آٹوموبائل  ایکسپورٹ 2.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی"

ترکی کی آٹوموبائل  انڈسٹری کی برآمدات گزشتہ ماہ 2.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔  جنوری تا ستمبر 2021 کی مدت میں آٹوموبائل کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی مہینوں کے مقابلے میں 24 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 21.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

 

***روزنامہ  وطن : "اسماعیل دیمیر: میتے کا ہدف سو فیصد  درست ہوگا"

دفاعی صنعت میں ترکی کی کامیابیاں تسلسل سے جاری ہیں ۔  دفاعی صنعتوں کی صدارت کے صدر اسماعیل دیمیر نے اعلان کیا کہ لیزر گائیڈڈ میزائل سسٹم METE ، جسے راکٹ سن   نے تیار کیا کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے اور لیزر گائیڈڈ میزائل اپنے اہداف کو سو فیصدٹھیک ٹھیک نشانہ بناتا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں