ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 09.09.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1705207
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 09.09.2021

 آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  ینی شفق : "مصر کے ساتھ مشاورت جاری رکھنے سے متعلق مطابقت"

ترکی مصر مشاورت کا دوسرا دور انقرہ میں منعقد ہوا۔ مذاکرات کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک تعلقات کو معمول پر لانے اور مشاورت جاری رکھنے کے لیے اضافی اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار: "گنی میں فوجی بغاوت "

ماہرین  گنی میں حالیہ  فوجی بغاوت کو کے پیچھے فرانس کا ہاتھ ہونے  کا خیال ظاہر کررہے ہیں۔  ماہرین نے نشاندہی کی کہ گنی کے افسران ، جنہیں فرانس جیسے مغربی ممالک میں تربیت دی گئی تھی ، صدر الفا کونڈے کی طرف سے ملک کو روس اور ترکی کے قریب لانے سے بے چین تھے۔

 

***روزنامہ حریت :  "دنیا کا سب سے بڑا ایرو اسپیس اور ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹیکنوفیسٹ جاری "

ٹیکنوفیسٹ ایوی ایشن ، اسپیس اینڈ ٹکنالوجی فیسٹیول کے ایک حصے کے طور پر ، 'راکٹ ریسز' ، جو یکم ستمبر کو توز  گولو  حصار شوٹنگ فیلڈ میں شروع ہوئی ، روکیٹسن اور  ترکی کی سائنسی اور ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل کے تعاون سے جاری ہے۔ (TİBİTAK)۔ دنیا کے سب سے بڑے ایرو اسپیس اور ٹکنالوجی فیسٹیول میں ، ہائی اسکول کے طلباء نےخود تیار کردہ راکٹوں کو فضا میں چھوڑا ۔

 

***روزنامہ صباح: "ویکسین تیار کرنے کا مطلب ہے 'مضبوط ملک' '

ویکسین تیار کرنا مالی اور سائنسی دونوں وسائل کے لحاظ سے ایک مشکل کام ہے۔ کورونا وائرس ویکسینز؛ امریکہ ، برطانیہ   ، یورپ ،  ، چین ، روس اور ہندوستان میں تیار کی گی ہیں ۔ ترکی  بھی جلد ہی کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے والے مضبوط ممالک میں شامل ہو جائے گا۔  توقع کی جا رہی ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ   کورونا وائرس کی ویکسین ترکو واک موسمِ سرما کے آغا سے قبل ہی استعمال کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

 

***روزنامہ وطن  "مقامی   کار ٹو گ 2022 میں تیار ہو جائے گی"

صنعت و ٹیکنالوجی کے امور  کے  وزیر مصطفی ورانک نے اعلان کیا کہ مقامی طور پر تیار کردہ   TOGG  کار  سن 2022 ،یں ترکی کی سڑکوں پر ہوگی۔  ورانک نے کہا کہ آٹوموٹو پروجیکٹ میں سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہے ، اور یہ کہ پہلی مقامی کار ترکی کو آٹوموٹو انڈسٹری میں نئی ​​لیگ میں لے جائے گی۔



متعللقہ خبریں