اخبارات کی جھلکیاں

30.07.21

1682751
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ صباح کے مطابق،انصاف و ترقی پارٹی کے رکن نعمان قورتولموش نے کہا ہے کہ آذربائیجان  ترک ریاستوں اور ترکی کو ملانے والی" زنگہ زور" راہداری کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے ،اور اگر یہ راہداری کھل گئی تو باکو سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان رابطے کا امکان پیدا ہوگا۔

 

روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ  یورپی یونین خارجہ تعلقات اور سلامتی کے نمائندہ جوزف بوریل نے ہسپانوی اخبار الپائس سے گفتگو کے دوران کہا کہ ترکی نے لیبیا میں اہم کردار ادا کیا ہے،انہوں نے لیبیا میں ترک بحری اڈوں کے حواے سے کہا  کہ یہ وسطی بحیرہ روم کے راستے غیر قانونی ہجرت پر قابو پانے میں اثر انداز ہونگے۔

 

روزنامہ اسٹار کے مطابق، ترک وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے بتایا کہ بحیرہ اسود سے ترکی کی نکالی جانے والی گیس کا ذخیرہ دس سال تک کافی ہوگا،مزید تلاش جاری ہے اور ہمیں کامیابی کی امید ہے  لہذا قوی امکان ہے کہ ہمیں سال رواں کے آخر تک یا  سال نو کے آغاز پر مزید ذخائر مل جائیں۔ہمارا مقصد توانائی کے غیر ملکی انحصار کو ختم کرنا ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق  نے خبر دی ہے کہ افغان مہاجرین کے خلاف ترکی نے اپنی سرحدوں پر حفاظتی اقدامات سخت کر دیئے ہیں۔اولین طور پر نگرانی اور گشت کو بڑھاتے ہوئے سرحد وں پر گرفتاریوں اور فوری ملک بدری کو ممکن بنایا جائے گا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کی جو تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں ان کا تعلق ترک سرحدوں سے نہیں ہے۔

 

روزنامہ وطن کا لکھنا ہے کہ  امریکی دفاعی ویب سائٹ "ڈیفینس  نیوز" کے مطابق،ترکی کے تیار کردہ "سنجاق" نامی دفاعی نظام کو متعارف کروا دیا گیا ہے۔یہ نظام فضا اور قریبی فاصلے سے لہروں کے ذریعے اپنے اہداف کے سگنلز کو خراب  کر سکتا ہے۔اس نظام کی ایک دیگر خاصیت یہ بھی ہے کہ  یہ طاقتور فریکوئنسی کے حامل آلات کو ناکارہ  بنا سکتا ہے۔

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں