اخبارات کی جھلکیاں

30.06.21

1667338
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک کے مطابق، یورپی ترقیاتی بینک نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ترک معیشت اس سال ساڑھے پانچ فیصد ترقی کرے گی ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس متوقع شرح نمو کے سبب برآمداتی حجم میں اضافہ بھی دیکھا جا سکے گا۔

روزنامہ وطن کا لکھنا ہے کہ  ترک ساختہ ڈرونز کی مقبولیت عالمی سطح پر بڑھ رہی ہے۔ترک ڈرونز کی خریداری میں اب پولینڈ کے بعد البانیہ بھی شامل ہو گیا ہے جس نے پارلیمان سے اسی لاکھ یورو کے اضافی بجٹ کی منطوری بھی لے لی ہے۔

روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ  کورونا کے باعث ہوا بازی کا شعبہ دنیا بھر میں  جہاں متاثر ہوا وہیں ٹرکش ایئر لائنز  نے منافع حاصل کیا ہے۔ جرمنی اور فرانس کے بعض نشریاتی اداروں کے مطابق ترک فضائی کمپنی نے اپنے حریفوں کے مقابلے میں دو گنا زیادہ منافع کمایا ہے۔

روزنامہ اسٹار کے مطابق، ترکی اور سوڈان کے درمیاین زرعی شعبے میں تعاون کے لیے معاہدے  طے کیے گئے ہیں جن میں زرعی تحقیق،زرعی امراض،پیداوار میں اضافہ اور تعلیمی موضوعات شامل ہیں۔ترک  تاجر سوڈان میں زرعی سرگرمیوں  کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان زرعی شعبے میں  تعاون بھی کریں گے۔

روزنامہ صباح نے خبر دی ہے کہ   مردوں کی ترک باسکٹ بال ٹیم نے کینیڈا میں فیبا کے کوالئیفائنگ مقابلوں کے پہلے میچ مین یورو گوائے کو 86 کے مقابلے میں 95 پوائنٹس سے ہرا دیا ۔ترک ٹیم اپنا دوسرا میچ اب جمہوریہ چیک کے ساتھ کھیلے گی ۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں