ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 24.06.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 24.06.2021

1663935
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 24.06.2021

۔۔۔ روزنامہ اسٹار: " مل جُل کر تعمیر کرنے پر مجبور ہیں" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں جاری تعمیراتی منصوبوں کے ساتھ ترکی کا تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم سب مل جُل کر خود انحصار اور پیداواری شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی تعمیر کرنے پر مجبور ہیں۔

 

۔۔۔ روزنامہ حریت: "وزیر دفاع آقار کی طرف سے افغانستان کے بارے میں بیان" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر دفاع حلوصی آقار نے امریکہ کے ساتھ کابل ائیر پورٹ کے بارے میں مذاکرات سے متعلق  کل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم وہاں موجود ہیں، فی الوقت فوجی بھیجنے کا موضوع زیرِ غور نہیں ہے۔ ہمارا مقصد اپنے افغان بھائیوں کی سلامتی میں کردار ادا کرنا ہے"۔

 

۔۔۔ روزنامہ وطن: " کورونا وائرس ویکسین مہم میں ایک نئے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے کل سائنسی کمیٹی اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خاف جدوجہد کے لئے جاری ویکسین مہم ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کل سے  اٹھارہ اور اس سے زائد عمر کا ہر شہری ویکسین لگوانے کے لئے اپائنٹمنٹ حاصل کر سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ترکی میں 134 افراد میں بھارتی ڈیلٹا وائرس  کی تشخیص کی گئی ہے۔

 

۔۔۔ روزنامہ صباح: " جمعے کے دن سے سرکاری طور پر کھُل رہی ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ ترکی نے LNG اور FSRUکے ذریعے قدرتی گیس وسائل کے تنوع میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم کل ضلع حطائے کے علاقے دورت یول  میں ارتغرل غازی FSRU تنصیب کا سرکاری افتتاح کریں گے۔

 

۔۔۔ روزنامہ خبر ترک:" 5G میں ہم نے ایک مرحلہ مکمل کر لیا ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر رسل و رسائل و انفراسٹرکچر عادل کھارا اسماعیل اولو نے کل مقامی و ملّی 5G انفراسٹرکچر سے پہلی آڈیو ملاقات کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ5G کے لئے خصوصی منیجمنٹ، سروس اور آپریشنل سوفٹ وئیر مصنوعات کی تیاری کے مرحلے میں ہم نے ایک اہم مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔



متعللقہ خبریں