ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 22.06.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 22.06.2021

1662642
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 22.06.2021

۔۔۔ روزنامہ صباح: "صدر ایردوان نے کابینہ اجلاس کے فیصلوں کا اعلان کر دیا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کل کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم نے، یکم جولائی سے ترکی بھر میں لاک ڈاون کا مکمل خاتمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کووِڈ۔19 ویکسینیشن پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "حالیہ ایک ہفتے سے ہم دنیا میں سب سے زیادہ ویکسینیشن کرنے والے ملک کی حیثیت میں ہیں"۔

 

۔۔۔ روزنامہ حریت: "جرمنی سے ترکی کے بارے میں بیان" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے یورپی یونین اور ترکی کے درمیان مہاجرسمجھوتے کو تقویت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ماس نے روزنامہ ویلٹ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی حکومت کے ساتھ تمام مسائل کے باوجود یہ قبول کرنا ضروری ہے کہ یہ ملک ہماری خاطر نقل مکانوں کا بھاری بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔

 

۔۔۔ روزنامہ اسٹار: "ہم ترکی کے ساتھ شراکت داری کے لئے تیار ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ یوکرائن قومی خلائی ایجنسی کے سربراہ ولودیمیر ٹافٹائے نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ دفاعی صنعت کی طرح خلائی شعبے میں بھی متعدد مشترک منصوبے شروع کر سکتے ہیں۔ ٹافٹائے نے کہا ہے کہ ترکی، یوکرائن کے لئے ایک ترجیحی ساجھے دار ہے اور خلائی شعبے میں تعاون کو تقویت دینے کی صورت میں ہم یوکرائن۔ترکی راکٹ یا سیٹلائٹ خلاء میں بھیج سکتے ہیں۔

 

۔۔۔ روزنامہ وطن: "مسلح ڈرون بحری گاڑی  کی مسلسل پیداوار شروع ہو رہی ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر دفاع اسماعیل دیمیر نے کہا ہے کہ مقامی پیداوار مسلح ڈرون بحری گاڑی کی مسلسل پیداوار شروع کی جائے گی۔ یہ گاڑی نیلے مادر وطن کے دفاع میں اہم کردار ادا کرے گی۔ دیمیر نے کہا ہے کہ دیگر ماڈل بھی ہمارے زیرِ غور ہیں۔

 

۔۔۔ روزنامہ خبر ترک:" خاقان چالی خان اولو 'انٹر' ٹرانسفر ہو رہا ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ قومی فٹبالر خاقان چالی اولو نے میلان کے ساتھ سمجھوتے کی مدت پوری ہونے کے بعد انٹر کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا ہے۔خاقان ہیلتھ کنٹرول کے بعد نئی ٹیم کے ساتھ چار سالہ سمجھوتے پر دستخط کریں گے۔



متعللقہ خبریں