ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

30.04.2021

1631430
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

صدر رجب طیب ایردوان  کاکہنا ہے کہ گزشتہ 19 برسوں میں دفاعی صنعت کے ہر شعبے میں جدید ٹیکنالوجی، تحقیقات اور فروغ پر مبنی مقامی پیدوار کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لیے وسیع پیمانے کی کوششوں نے ایک ایک کر کے اپنا ثمر دینا شروع کر دیا ہے۔ اب کے بعد ہم طیاروں کے بموں، سازو سامان،میزائلوں اور وار ہیڈ کے حامل  اسلحہ  کے لیے کسی پر انحصار نہیں کریں گے۔

روزنامہ حریت ’’ایرن تاتار: ہم اپنی حاکمیت  پر بحث  نہیں چھیڑیں گے‘‘

سوئس شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کی قیادت میں قبرصی فریقین اور ضامن ممالک ترکی، یونان اور برطانیہ  کی شراکت سے  منعقدہ  غیر رسمی قبرص کانفرس اختتام پذیر ہو گئی۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار   نے بتایا ہے  کہ ہم اپنی مملکت کی حاکمیت پر بحث نہیں چھیڑیں گے، ہر کس کو اس حقیقت کو قبول  کرنا ہو گا، ہم اپنے حقوق کے حصول میں کوشاں رہیں گے۔

روزنامہ وطن ’’استنبول  ہوائی اڈہ سال کے پہلے چار ماہ میں خطہ یورپ میں لیڈر‘‘

یورپی ہوائی سیر و سفر سیکیورٹی تنظیم یورو کنٹرول  کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری تا 28 اپریل پر محیط دورانیہ  میں استنبول ہوائی اڈہ 63 ہزار 64 پروازوں کے ساتھ یورپ  میں سب سے زیادہ پروازیں سر انجام پانے والا ہوائی اڈہ ثابت ہوا ہے۔ استنبول ہوائی اڈہ آپریشن آئی جی اے  نے سماجی رابطوں کے ویب پیج پر  واضح کیا ہے کہ دنیا  کے ہوابازی مرکز کے ہدف کے ساتھ ہمارے اس سفر میں  ہم رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں  یورپ میں لیڈر ہیں۔

روزنامہ ینی شفق’’جرمنی  سے چھٹیاں منانے  کے لیے  بکنگ میں انطالیہ سر ِ فہرست‘‘

انطالیہ ایوان تجارت و صنعت کے صدر داؤد چیتن کا کہنا ہے کہ یورپ میں   کورونا ویکسینشن کے عمل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لہذا موسم گرما میں ہوائی آمدورفت میں اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  جرمن شہری اسوقت انطالیہ میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں، ہم ماہ جون کے لیے  پُر امید ہیں۔

روزنامہ سٹار ’’ترک   کاروباری شخصیت  نے گھر میں چشم  ٹیسٹ سر انجام دینے کا نظام قائم کردیا‘‘

انقرہ میں ایک نوجوان  بزنس مین نے  بینائی ٹیسٹ  کو ایک حقیقی چشم سے   سر انجام دینے کا موقع فراہم کرنے والی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا ہے۔  اس نوجوان نے  آئی ٹیسٹ  آلات کی خصوصیات پر مبنی ایک سافٹ ویئر  تیار کرتے ہوئے اسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کر دیا۔  پروٹو ٹائپ   کا حامل یہ آلہ 500 گرام وزن  کا حامل ہے جسے  باآسانی  اٹھایا جا سکتا ہے اور یہ کم نرخوں کے حامل چشموں، روایتی اور مہنگے  آلات کااستعمال کیے جانے والے آلات  کی جگہ سائبر ماحول  میں خدمات ادا کرنے کا امکان فراہم کرتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں