ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 13.04.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 13.04.2021

1620241
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 13.04.2021

*** روزنامہ ینی شفق: " ہم لیبیا کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی اور لیبیا کے درمیان طے پانے والے سمجھوتوں کے بعد لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ کے ہمراہ مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساتھ ہمارا تعاون جاری رہے گا۔ لیبیا کے ساتھ بحری ختیارات کے علاقوں سے متعلق طے پانے والے سمجھوتے سے دونوں ملکوں کے قومی مفادات اور مستقبل کو ضمانت میں لے لیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ وطن: " مصر کی طرف سے ترکی کے بارے میں بیان" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ مصر کے وزیر خارجہ سمیع شکرو نے کہا ہے کہ مصر ترکی کے ساتھ دو طرفہ شکل میں مفید ڈائیلاگ اور بین الاقوامی قوانین سے ہم آہنگ تعلقات کے قیام کا خواہاں ہے۔

 

*** روزنامہ صباح: " دنیا کی مضبوط ترین فوجوں کا اعلان کر دیا گیا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ عالمی فوجی طاقتوں کی درجہ بندی کی امریکی تنظیم گلوبل فائر پاور نے سال 2021 کی فوجی درجہ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ فہرست میں اپنے ڈرون طیاروں اور مسلح ڈرون طیاروں کی وجہ سے دنیا کی مرکز نگاہ بننے والی ترک مسلح افواج اس سال 11 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

 

*** روزنامہ حریت: " حُر جیٹ اسمبلنگ کی تیاریاں کر رہا ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ٹرکش فضائی و خلائی کمپنی TUSAS نے مقامی تربیتی جیٹ طیارے کی ڈیزائننگ کے بعد طیارے کے حصوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔ سال کے آخر تک ان حصوں کی اسمبلنگ کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار:" یورپ میں THY کی قائدانہ حیثیت برقرار ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ یورپی ایوی ایشن سکیورٹی تنظیم 'یورو کنٹرول' کی 4 تا 11 اپریل کی فضائی ٹریفک رپورٹ کے مطابق ٹرکش ائیر لائنز THY نے یومیہ 779 پروازوں کے ساتھ یورپی رقیبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔



متعللقہ خبریں