عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

26.03.2021

1609059
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

روزنامہ ینی شفق ’’رائٹرز کا  قابل توجہ ایردوان۔ بائڈن تجزیہ‘‘

برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز  نے صدر جب طیب ایردوان اور امریکی صدر جو بائڈن  کے بارے میں ایک جامع تجزیہ شائع کیا ہے۔ کالم میں  لکھا گیا ہے کہ صدر ایردوان ’’پہلے ترکی‘‘ مؤقف کے  حامل ہیں اور انہوں نے امریکہ یا پھر روس کے اصول وضع کرنے اور  ترکی کے اس کا ہرجانہ ادا کرنے کے سناریوں کو مسترد کیا ہے،  لہذا یہ صورتحال بائڈن کو مشکلات سے دو چار کرے گی۔ اس تجزیے میں ترکی کے خطے میں اقدامات کے لیے   یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ’’ترکی اب ماضی کا ترکی نہیں ۔‘‘

روزنامہ حریت ’’ یورپی یونین سربراہی اجلاس میں ترکی سے تعاون کا پیغام‘‘

یورپی یونین  سربراہی اجلاس کے اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ  یونین ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے اور یہ ترکی کے ساتھ دو طرفہ  دلچسپی کے حامل امور میں اعلی سطحی ڈائیلاگ کا آغاز کرنے  کی خواہاں ہے۔

روزنامہ سٹار’’آئی ایم ایف کی بدولت  ترکی ایک مرکزی مقام کی  حیثیت حاصل کرے گا‘‘

ترقی یافتہ 8 ملکی اقتصادی تعاون تنظیم  ڈی۔ایٹ  کے سیکرٹری جنرل  سفیر داتو  کُو جعفر کُوصحاری  کا کہنا ہے کہ ’’استنبول فنانس سنٹر ،  قطعی طور پر  ترکی کو  دوبارہ سے جانبر کرے گا اور عالمی سطح پر فنانشیل آپریشنز کے لیےایک اڈے کی حیثیت حاصل کرے گا،  میں یہ سمجھتا ہوں کہ دنیا کے مختلف ممالک  اور علاقوں میں  اس کے لیے دلچسپی میں  اضافہ ہوگا۔ترکی اس منصوبے کی بدولت  متعدد عالمی بینکوں کی سرمایہ کاری کو حاصل کر سکے گا۔

روزنامہ وطن ’’امینہ ایردوان،  کو اقوام ِ متحدہ کے ثقافتی مقاصد کے حامل منصوبوں  سے متعلق ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔‘‘

صدر رجب طیب ایردوان  کی اہلیہ امینہ ایردوان کو صفر  فضلات منصوبے اور  ماحولیات    امور میں خدمات کے صلے میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی  کے ترکی دفتر کی جانب سے امسال پہلی بار    عطا کیے جانے والے ’عالمی مقاصد  عملی ایوارڈ‘‘ کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔

روزنامہ صباح’’ یوکیرین  سے کپادوکیا کو پہلی پرواز‘‘

یوکیرین نے کیف اور کپادوکیا کے درمیان ہفتے میں 2 بار چارٹر پراوزوں کے سلسلے میں پہلی پرواز سر انجام دی ہے۔ 180 افراد پر مشتمل سیاحوں کے قافلے کا اس شہر میں پھول نچھاور کرتے ہوئے خیر مقدم کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں